ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / آئندہ تعلیمی سال سے اول تا دہم جماعت تک مرکزی نصاب کے مساوی نصاب جاری :نصاب ترمیمات کا کام آخری مرحلے میں

آئندہ تعلیمی سال سے اول تا دہم جماعت تک مرکزی نصاب کے مساوی نصاب جاری :نصاب ترمیمات کا کام آخری مرحلے میں

Sat, 17 Sep 2016 18:39:34    S.O. News Service

کاروار:18/ستمبر (ایس او نیوز) آئند  ہ تعلیمی سال سےریاست میں اول تا دہم جماعت تک مرکزی نصاب کے مطابق ترمیم شدہ نصابی کتابیں طلبا کو پڑھائی جائیں گی۔

کنڑا کے مشہور ادیب، نقاد اور ماہر تعلیمات برپوگرام ،ر رام چندر پا کی قیادت میں 185ممبران پر مشتمل 27الگ الگ کمیٹیوں کو تشکیل دیا گیا تھا۔متعلقہ کمیٹیاں اپنی رپورٹ اکتوبر تک سونپے گیں، 7زبانوں میں کل 363اسباق میں ترمیم کی گئی ہے، کنڑا ، ہندی، اردو، انگزیزی ، تمل ، مراٹھی ، تلگو زبان میں کتابیں شائع ہونگی۔ یہی کتابیں ریاست کے تمام اسکولوں میں پڑھائی جائیں گی ، سرکاری ، نجی اور امدادی اسکولوں میں اول تادہم جماعت تک کے طلبا کو یہ کتابیں مہیا کی جائیں گی۔

نصابی کتابوں کی ترمیم جاری ہے، ابھی تک 40تنظیموں ، اساتذہ کی تنظیمیں ، مضامین کے ماہر ین، خاتون تنظیمیں، ڈئیٹکے نمائندے ترمیم کے متعلق تذکرہ کریں گے، اس کے علاوہ عوامی سطح پر بھی آراء لی گئی ہیں، حکومت نے گذشتہ جنوری میں  ریاستی سطح کے نصاب میں ترمیم کا فیصلہ لیا تھا۔ نصاب میں بھگواکرن شامل کئے جانے کی شکایات پر حکومت نصاب کو ترمیم کرنا طئے کیا تھا۔ عام طورپر یہ رائے ظاہر کی جاتی ہے کہ ریاستی اور مرکزی نصاب میں یکسانیت ہو، اسی لئے این سی ای آر ٹی نصاب کے مطابق ریاستی نصاب کو ترتیب دیا گیا ہے۔ ریاضی ، سماجی سائنس اور سائنس مضامین کے لئے ایک معاون کمیٹی کو تشکیل دے کر این سی آر ٹی سی نصاب سے یکسانیت پیدا کرتے ہوئے نصاب تیار کیا جارہاہے، جس کے لئے ماہرین کی آراء بھی لی گئی ہیں، تما م کمیٹیوں سے جو صلاح ومشورہ دیا گیا ہے، ان تمام کا نصاب ترمیم کمیتی کے صدر برگور رام چندر پا نے از خود جائزہ لے رہے ہیں، ریاست میں پہلی مرتبہ اول تا دہم جماعت نصابی کتب کی ترمیم کی جارہی ہے۔ اور جب کتب میں کس طریقہ اور قسم کے اسباق ہونے کا فیصلہ ہوتے ہی کتابوں کی طباعت شروع ہوجائے گی۔

کرناٹکا نصابی کتب سوسائٹی کے مینجنگ ڈائرکٹر ناگیندر کمار نے کتابوں کی طباعت کے متعلق کہا کہ حکومت جیسے ہی منظوری دے گی فوری طورپر کتابوں کی طباعت کا کام شروع کیاجائے گا، صرف سرکاری حکم کاانتظارکررہے ہیں۔

کتابوں میں کیا ہوگا کیا نہیں :کتابوں میں کسی مذہب کے نظریات نہیں ہونگےالبتہ صنفی تناسب کو ترجیح دی جائے گی۔ تمام علاقوں کے ادیبوں کو ترجیح دی جائے گی۔ مرکزی نصاب کے مطابق ریاستی نصاب ہوگا۔ غیر ضروری اور پرانے عنوانات کو کم ترجیح جائے گی۔

وزیر تعلیم کا بیان:ترمیم شدہ نصابی کتب طباعت کا کام فروری آخر تک مکمل کیا جائے گا، اس طرح آئندہ تعلیمی سال سے ہی نئے نصاب کو جاری کیا جانے کی اطلاع ریاستی وزیر برائے پرائمری اور ہائی اسکول  تعلیم تنویر سیٹھ نے دی۔

 


Share: